پنجاب میں کورونا وائرس کے 2مبینہ کیسز سامنے آگئے، مریضوں کو ہنگامی طور پر کہاں منتقل کردیا گیا
ملتان(نیوز ڈیسک) لیہ سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کو کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیہ کے رہائشی 60 سالہ پٹھان ماہی اور 60 سالہ خدا بخش کو کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ
مریضوں نے چند روز قبل ایران کا سفر کیا تھا۔
دونوں مریض بخار اور کھانسی میں مبتلا ہیں۔ذرائع نشتر اسپتال کے مطابق
دونوں مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے جا رہے
ہیں۔ رپورٹس آنے کے بعد مریضوں میں وائرس ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق
ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا
تھا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے رہائشی 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کورونا
وائرس کی تصدیق کردی ہے۔


0 Comments