ٹیکسی میں ڈرائیور کی سونم کپور کے ساتھ شرمناک حرکت
اداکارہ نے گزشتہ روز پر لندن میں آن لائن ٹیکسی سروس میں سفر کرنے کے
خطرناک تجربے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔ سونم نے اپنے ٹوئٹ میں صارفین کو
خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ لندن میں اس ٹیکسی میں سفر کرنا انتہائی خوف
ناک تجربہ تھا‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ سب لوگ بھی احتیاط برتیں اور اس
کا سب سے محفوظ راستہ یہی ہے کہ آپ مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال
کریں‘۔ سونم کے ٹوئٹ کے بعد ان کے مداحوں نے اس واقعے کے حوالے سے دریافت
کیا جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’ ڈرائیور کی حالت ٹھیک نہیں
تھی اور وہ چیخ و پکار مچا رہا تھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا‘۔ دوسری
جانب اداکارہ کے ٹوئٹ پر آن لائن ٹیکسی نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے
لکھا کہ ’ہم اس واقعے پر بہت معذرت خواہ ہیں، آپ ہمیں اپنا موبائل نمبر
اور ای میل ایڈریس بھیجیں تا کہ ہم اس معاملے کو دیکھ سکیں‘۔ جس پر اداکارہ
نے جواب دیا کہ ’میں نے آپ کی ایپ پر شکایت کرنے کی کوشش کی تھی مگر میں
ناکام رہی، آپ کو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، اب جو ہونا تھا وہ
تو ہوچکا ہے اب کچھ نہیں کیا جا سکتا
0 Comments